18 مارچ 2014 - 20:30
سعودی عرب کے شیعوں کا اپنے حقوق کی مانگ کرنا ان کا فطری اور شہری حق

حوزہ علمیہ قطیف سعودی عرب کے پرنسپل نے کہا: سعودی عرب کی خاصی آبادی شیعوں پر مشتمل ہے اور شیعوں کو اپنا مسلم حقوق حاصل کرنے کی مانگ کرنا ایک فطری اور شہری حق ہے۔

ابنا:  حوزہ علمیہ قم کے خبررساں ادارے "حوزہ" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ فوزی آل سیف ، سعودی عرب کے صوبہء قطیف کے حوزہء علمیہ کے مدیر نے  قطیف اور احساء کے علماء اور فضلاء کے اقدام کی جو علاقے کے حالات کو پر سکون بنانے کی خاطر عمل میں لایا گیا ہے تائید کی اور پر امن طریقے سے شیعوں کے مسلمہ حقوق کے مطالبے کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے جزیرہء تاروت میں مسجد الرفعہ میں تقریر کے دوران کہا:جن علماء نے اس بیان پر دستخط کیے ہیں وہ علاقے کے وسیع پیمانے پر علماء کا ایک گروہ ہے جو ایک بڑے اجتماعی گروہ کے نمائندے کہلاتے ہیں ۔سعودی عرب کے قطیف کے حوزہء علمیہ کے پرنسپل نےمزید کہا: اجتماعی اور عمومی مسائل میں ان علماء کا تجربہ اور ان کی آگاہی اور علاقے کے مختلف حالات کا مشاہدہ باعث بنا ہے کہ یہ علماء مختلف حالات کا سامنا کرنے میں بلند درجہ حکمت اور عقل سے بہرہ مند ہیں ؛اس لیے کہ ان میں سے بعض علماء کا سماج کی خدمت کرنے کا تجربہ نصف صدی سے بھی زیادہ کا ہے۔یاد دلایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کے احساء اور قطیف کے علماء نے  ایک بیان کے ذریعےجوانوں کو تند روی اور شدت اختیار کرنے سے باخبر کیا تھا۔ یہ بیان شیخ عبد اللہ الخنیزی،سید علی الناصر، شیخ عبد الکریم الحبیل ،شیخ حسن الصفار ، شیخ جعفر الربح ، شیخ یوسف المھدی ، شیخ حسین ، البیات ، شیخ حسن العایش ، شیخ عادل ابوخمسین اور سید کامل الحسن کے دستخطوں کے ساتھ شایع ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲